17 دسمبر ، 2013
راولپنڈی…بھارت نے ڈی جی ملٹری آپریشنزکی ملاقات کی پاکستانی دعوت قبول کرلی،بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ڈی جی ملٹری آپریشنزنے بھارتی ہم منصب کو24دسمبرکوملاقات کی دعوت دی تھی جو قبول کر لی گئی۔پاکستانی فوج کے تر جمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنزکی ملاقات ممکنہ طورپرواہگہ پرہوگی۔