پاکستان
28 مارچ ، 2012

کراچی پریس کلب پر نرسوں کا احتجاج،پولیس کی شیلنگ،ٹریفک جام

کراچی پریس کلب پر نرسوں کا احتجاج،پولیس کی شیلنگ،ٹریفک جام

کراچی…پروونشیل نرسنگ ایسوسی ایشن کے تحت پیرامیڈیکل اسٹاف کراچی کی جانب سے اپنے حقوق کیلئے پریس کلب پر احتجاج کیا گیا اور نعرے بازی کی۔احتجاج کرنے والوں پر پولیس نے اس وقت آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا جب نرسوں نے گورنر ہاؤس جانے کی کوشش کی۔گورنر ہاؤس پر متعین پولیس نے مظاہرہ کرنے والی نرسوں کو گرنو ہاؤس جانے سے منع کیا تاہم احتجاج کرنے والی نر سوں نے گورنر ہاؤس کی جانب بڑھنے کی کوشش جا ری رکھی جس کے بعد پولیس نے نرسوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹر کینن کا استعمال کیا ۔ذرائع کے مطابق پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسوں پر پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا جبکہ کئی افراد کو پولیس نے حراست میں بھی لے لیا ہے ۔احتجاج کے باعث علاقے میں شدید ٹریفک جام ہو گیا ہے۔

مزید خبریں :