18 دسمبر ، 2013
شارجہ…پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان کی طرف سے شرجیل خان ون ڈے ڈیبیوکریں گے۔ٹاس کے بعد کپتان مصباح الحق نے کہا کہ یواے ای میں کافی کرکٹ کھیل چکے ہیں اور یہاں کی کنڈیشنز کواچھی طرح سمجھتے ہیں،پہلا میچ جیت کر سبقت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر کہا کہ پاکستان سے اچھے مقابلے کی توقع ہے۔اس میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک132میچ کھیلے جا چکے ہیں، پاکستان نے77 جبکہ سری لنکا نے50 میچوں میں کامیابی حاصل کی، ایک میچ ٹائی رہا جبکہ چار کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ عرب امارت میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 40 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں، پاکستان25میچوں میں کامیابی کے ساتھ برتری حاصل کئے ہوئے ہے، 14میچوں میں کامیابی سری لنکا کا مقدر بنی۔ جیو سپر یہ میچ شارجہ سے براہ راست نشر کررہا ہے ۔