Geo News
Geo News

کاروبار
19 دسمبر ، 2013

آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آج ہوگا

آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آج ہوگا

واشنگٹن …آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے پاکستان کے لیے 55 کروڑ ڈالر قرضے کی دوسری قسط منظور ہونے کی توقع ہے۔ واشنگٹن میں آج ہونے والے آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے اجلاس میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔اس سے قبل پاکستان میں گذشتہ ماہ عالمی مالیاتی ادارے کے حکام نے دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے مقرر کردہ معاشی اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا تھا۔آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ منظور کیا ہے۔ یہ قرض سہ ماہی معاشی کارکردگی دیکھنے کے بعد قسطوں میں دیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :