Geo News
Geo News

پاکستان
19 دسمبر ، 2013

مختلف اداروں کے23 افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی

مختلف اداروں کے23 افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی

اسلام آباد… وزیراعظم نواز شریف نے مختلف اداروں کے 23 افسروں کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی ہے۔ وزیر اعظم نے سیکرٹریٹ گروپ کے3 افسران کو ترقی دی ہے، جن میں ایس ایم طاہر،نجیب خاور اعوان اور عبد الخالق شامل ہیں۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز گروپ کے 7 افسران کو ترقی دی گئی ہے، ان میں فرخندہ وسیم،عظمت حنیف اورکزئی، شاہد خان، طارق باجوہ، راجاحسن عباس، ندیم حسن اور سید ارشد علی شامل ہیں۔ پولیس گروپ کے 5 ترقی پانے والے افسران میں رفیق حسن بٹ، سعود مرزا، قلب عباس، خان بیگ اور اکبرہوتی شامل ہیں۔ گریڈ 22 میں ان لینڈ گروپ کے شاہد حسین اسد اور یاسمین سعود کو ترقی ملی ہے۔ اکاؤنٹس گروپ کی فرح ایوب ترین کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والے فارن سروسز کے افسران میں مراد علی، سیما نقوی، اعزازچوہدری اور محمد صادق شامل ہیں۔کسٹم گروپ کے امیر محمد خان کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے۔

مزید خبریں :