19 دسمبر ، 2013
کوئٹہ…کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 19افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 19افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا آئسکریم کی دکان کے قریب ہوا، دھماکے سے قریبی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔اسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ زخمیوں میں7 بچے بھی شامل ہیں۔