Geo News
Geo News

پاکستان
20 دسمبر ، 2013

پارلیمنٹ کی قرارداد بنگلادیش کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں،دفترخارجہ

پارلیمنٹ کی قرارداد بنگلادیش کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں،دفترخارجہ

اسلام آباد…ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہاہے کہ بنگلا دیش میں جو کچھ ہوا، وہ اس کا اندرونی معاملہ ہے، پارلیمنٹ کی قرارداد کا مقصد بنگلا دیش کے معاملات میں مداخلت نہیں تھا۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ بنگلہ دیش اور پاکستان کی طویل تاریخ ہے جو 1971 تک ایک تھی۔ پاکستان کی پارلیمنٹ ایک آزاد و خودمختار ادارہ ہے جو عوامی جذبات کی عکاسی کرتا ہے، قرارداد کا مقصد ماضی کو بھلا کر آگے بڑھناہے۔ بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کو 1974 کے معاہدے کے تحت باہمی دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا چاہئے۔ترجمان کا کہنا تھا پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی ملاقات کے لیے کوئی بیک چینلز استعمال نہیں کیے گئے۔ لائن آف کنٹرول ، کنٹرول میں ہے۔

مزید خبریں :