20 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ٹیکس اصلاحات کا خصوصی اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر خزانہ کو بریفنگ دی گئی کہ دسمبر میں اب تک ٹیکسوں کے بڑھنے کی شرح 25 فی صد رہی، اب تک 8لاکھ 14ہزار 981ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے، گزشتہ سال دسمبر تک 7لاکھ 44ہزار 866ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے تھے۔