20 دسمبر ، 2013
گجرات…چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ تاجر برادری مسلم لیگ ق کا قیمتی اثاثہ اور بازو ہیں، مہنگائی اور بھتہ خور مافیا کے ہاتھوں سب سے زیادہ تاجر پریشان ہے۔گجرات میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ق لیگ کے رہنما نے کہا کہ ان کے دور میں پنجاب میں بھتہ مافیا کا نام کوئی نہیں جانتا تھا، آج ملک کی تمام بڑی صنعتوں والے حکومت کے خلاف جلوس نکال رہے ہیں،بجلی اور گیس کی عدم فراہمی کے ساتھ امن و امان بھی بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔