28 مارچ ، 2012
کراچی…اندورن سندھ سے تعلق رکھنے والے عارضی اساتذہ ملازمین نے مستقل کیئے جانے کے لیئے پریس کلب پر مظاہرہ کیا اوروہاں سے بلاول ہاوٴس کی جانب مارچ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلیئے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا اورپانچ اساتذہ کو حراست میں لے لیا۔کراچی پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کے بعد ڈھائی سواحتجاجی اساتذہ پارک ٹاور پر جمع ہوئے اوراپنے مطالبات کے حق میں بلاول ہاوٴس کی جانب مارچ کیا،فیڈریشن ہاوٴس کے قریب مظاہرین کو روک دیا گیا، جس کے بعد احتجاجی اساتذہ مشتعل ہوگئے اور پولیس پر پتھراوشروع کردیا،پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا جس کے باعث مظاہرین منتشر ہوگئے، پولیس نے پانچ اساتذہ کو حراست میں لے لیا ہے۔