28 مارچ ، 2012
کراچی … میٹرک بورڈ آفس کے قریب فائرنگ سے اے این پی کا عہدیدار جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان اے این پی کے مطابق کراچی کے علاقے میٹرک بورڈ آفس کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کا عہدیدار زین العابدین جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ میں این این پی عہدیدار کے دو ساتھی زخمی بھی ہوئے ہیں۔دوسری جانب پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لسبیلہ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔