Geo News
Geo News

پاکستان
22 دسمبر ، 2013

کراچی:لیاری میں فائرنگ اور راکٹ حملہ، 2افراد جاں بحق،16زخمی

کراچی:لیاری میں فائرنگ اور راکٹ حملہ، 2افراد جاں بحق،16زخمی

کراچی…لیاری کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور راکٹ حملے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 16افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق گزشتہ ایک گھنٹے میں لیاری آٹھ چوک پر فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 2ہوگئی،جبکہ آٹھ چوک پر فائرنگ سے 4افراد زخمی ہوگئے۔ لیاری ہی کے علاقے شاہ بیگ لین میں نامعلوم افراد نے گھر پر راکٹ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4بچوں اور 2خواتین سمیت 12افراد زخمی۔ ذرائع نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :