پاکستان
23 دسمبر ، 2013

پشاور میں 3 دن کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

 پشاور میں 3 دن کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

پشاور …پشاور میں چہلم امام حسین کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے،شہر میں 3 دن کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ شہر میں 300 سے زائد پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات کیئے جائیں گے جبکہ دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ایس پی سٹی اسماعیل کھاڑک نے جیونیوز سے بات چیت میں بتایا کہ شہر میں چہلم کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے سیکیورٹی فورسز کے تین سو سے زیادہ اہلکار تعینات کیئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ جلوس کے راستے میں واقع بازار مکمل طور پر بند ہوں گے۔اسماعیل کھاڑک نے بتایا کہ سراغ رساں کتوں کے ذریعے جلوس کی گزرگاہ کو چیک کیا جائے گا جس کے بعد جلوس کو آگے جانے دیا جائے گا۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144نافذ کی ہے جس کے تحت اسلحہ کی نمائش موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور افغان مہاجرین کے داخلے پر تین روز تک پابندی ہوگی۔

مزید خبریں :