23 دسمبر ، 2013
کراچی…سردی کی لہرسے بچنے کے لیے سندھ کے باسیوں نے چکن تکہ کھانے اور گرما گرم سوپ پینے کی ٹھان لی، طلب بڑھنے کے باعث سندھ میں زندہ مرغی کی 10 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 15 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ سندھ میں بھی سردی کی ٹھنڈی ہواؤں ڈیرا جمالیا، جس کے باعث سندھ بھر میں مرغی کی طلب بڑھنے سے اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ترجمان پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق سردی کی ٹھنڈک سے خود کو گرمانے کے لیے سندھ کے باسیوں نے بھی چکن تکہ کھا کر اور سوپ پینے میں لگ گئے ہیں۔ طلب بڑھنے سے مرغی کے گوشت کی قیمت 15 روپے اضافے کے بعد 290روپے کلو جبکہ زندہ مرغی کی قیمت 10 روپے بڑھ کر 176 روپے کلو جبکہ انڈے کی فی درجن قیمت 106 روپے ہوچکی ہے۔