24 دسمبر ، 2013
واہگہ…بھارتی میڈیا کی جانب سے واہگہ بارڈر پر پاکستانی اور بھارتی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ملاقات میں لائن آف کنٹرول پر سیز فائر برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں طے پایا کہ موجودہ اعتمادسازی کے میکنزم کو برقرار رکھاجائے اورمزیدتقویت دی جائے۔ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن رابطے کو مزید موثر اور نتیجہ خیز بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ بریگیڈ کمانڈرز کی جلد فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیاجائے تاکہ امن رکھا جاسکے جبکہ غلطی سے سرحد پار کرنے والے افراد سے متعلق فوری اطلاع دینے اور غلطی سے سرحد پارکرنے والوں کی جلد واپسی یقینی بنائی جانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔