24 دسمبر ، 2013
راولپنڈی…اہل سنت والجماعت کے رہنماوٴں نے الزام لگایا ہے کہ پنجاب پولیس نے ان کے پر امن مظاہرین پر شیلنگ اور فائرنگ کی جس سے 15افراد زخمی ہوگئے۔ اہل سنت والجماعت پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات غلام مصطفےٰ بلوچ نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں راولپنڈی میں شہدا ئے اسلام کانفرنس منعقد نہیں کرنے دی گئی اور 2روز کے دوران ان کے سیکڑوں ساتھیوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے خلاف لائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔