24 دسمبر ، 2013
لاہور …لاہور کے ایوان وزیراعلیٰ میں کرسمس کے سلسلے میں تقریب ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ مسیحی برادری کے افرادنے فوج سمیت زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ مسیحی برادری اور کرسمس کا تہوار سب کیلئے لائق احترام ہے ،حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا احترام مسلمان اسی طرح کرتے ہیں جس طرح مسیحی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ قائد اعظم نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ پاکستان سب کا ہے ۔قائد اعظم اور نواز شریف کی تاریخ پیدائش بھی 25 دسمبر ہے، ان کی سالگرہ کے دن اور کرسمس خوشیوں کو دوبالا کر جاتی ہے ۔