25 دسمبر ، 2013
لاہور… لاہورمیں پولیس وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اس مہلک بیماری کی روک تھام کیلیے تین روزہ مہم کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ مشیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے خانہ بدوشوں کی بستی میں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطر ے پلا کر مہم کا افتتاح کیا ۔مشیر صحت پنجاب پولیو مہم کا افتتاح کرنے نیازی چوک کے قریب خانہ بدوشوں کی بستی پہنچے اوربچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے۔ خواجہ سلمان رفیق کا کہناتھاکہ پولیو مہم 26 سے28 دسمبر تک جاری رہے گی، پہلے مرحلے میں میں چھ لاکھ بچوں کو قطرے پلائیں جائیں گے،دوسرامرحلہ چھ جنوری کو شروع ہوگا، حالیہ مہم لاہورمیں پولیووائرس کی تصدیق کے بعد شروع کی جارہی ہے۔