Geo News
Geo News

پاکستان
26 دسمبر ، 2013

جنرل راشد محمود سے چین اور عرب امارات کے سفیروں کی الگ الگ ملاقات

جنرل راشد محمود سے چین اور عرب امارات کے سفیروں کی الگ الگ ملاقات

راولپنڈی…چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے چین اور متحدہ عرب امارات کے سفیروں نے الگ الگ ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے چین کے سفیر سن وی ڈونگ اور متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداللہ الباشا نے الگ الگ ملاقات کی ، اس موقع پرباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

مزید خبریں :