Geo News
Geo News

پاکستان
26 دسمبر ، 2013

عمران خان نے خیبر پختون خوا میں بجلی کا کنٹرول مانگ لیا

عمران خان نے خیبر پختون خوا میں بجلی کا کنٹرول مانگ لیا

پشاور…پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وفاقی حکومت کو پیش کش کی ہے کہ بجلی کا کنٹرول خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے۔ بجلی چوری کا خاتمہ کیا جائے گا۔پشاور میں رائٹ ٹو انفارمیشن کے محکمے کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفت گو میں عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف صوبے میں مکمل طور پر شفاف بلدیاتی انتخابات کرائے گی۔صوبے میں تمام حلقہ بندیاں قانون کے مطابق ہوئی ہیں، تحریک انصاف نے کبھی مداخلت نہیں کی۔ انتخابی قوانین وضع کرنے سے قبل تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لیا جائے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں پر افسوس ہے کہ انہوں نے ڈالروں کے عوض ملکی وقار کا سودا کیا، نیٹو سپلائی کی بندش پر پارلیمنٹ کی قرار دادیں موجود ہیں، ہم قیام امن کے لئے امریکا پرپریشر ڈال رہے ہیں، امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ، میں پھر واضح کرتا ہوں کہ ڈرون حملے بند ہونے تک نیٹو سپلائی جانے نہیں دیں گے۔

مزید خبریں :