28 مارچ ، 2012
اسلام آباد:تاجروں کے احتجاج پر اے ایس آئی اورسپاہی معطل
اسلام آباد…اسلام آبادمیں تاجروں کیاحتجاج پر پولیس کے اے ایس آئی اورسپاہی کومعطل جبکہ گرفتارتاجرکورہاکردیاگیاہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن مرکزکراچی کمپنی میں تاجروں نے چوری کی ایک واردات کوناکام بناتے ہوئے چارخواتین کورنگے ہاتھوں پکڑااورمارگلہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا۔ پولیس نے انہیں گرفتارکرنے کے بجائے رہاکردیاجس پرتاجروں نے احتجاج شروع کردیا۔پولیس نے دوتاجروں کوگرفتارکرلیا، جس پرتاجربرادری مشتعل ہوگئی اور تھانے کاگھیراوٴکرلیا اورسڑک پرٹائرجلا کراحتجاج کیا۔ تاہم بعدمیں مذاکرات پراے سی اسلام آبادنے اے ایس آئی محمد خان مروت اور سپاہی محمد نواز کو معطل کر دیا۔