27 دسمبر ، 2013
لندن…برطانیہ بھر میں تیز بارش اور سیلاب نے معمولات زندگی درہم برہم کردیے ہیں۔ شمالی آئرلینڈ میں ہزاروں گھر اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔کر سمس کے بعد ایک بار پھر ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ بارش نے برطانیہ میں ڈیر ے ڈال لیے،موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کررکھا ہے۔ جنوبی علاقے میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی علاقوں میں مزید بارش اور سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے۔ تیز ہواوٴں کے باعث سڑکوں پر درخت گرنے سے ٹریفک بھی متاثر ہورہا ہے۔