Geo News
Geo News

دنیا
28 دسمبر ، 2013

لیبیا : حراست میں لئے گئے چار امریکی فوجیوں کو رہا کردیا گیا

لیبیا : حراست میں لئے گئے چار امریکی فوجیوں کو رہا کردیا گیا

سبراتھا…لیبیا میں حراست میں لیے گئے چار امریکی فوجیوں کو رہا کردیا گیا۔ واشنگٹن میں امریکی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیبیا کے سیاحتی شہر سبراتھا sabrathaسے گرفتار کئے گئے چار امریکی فوجیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل فوجیوں کی گرفتاری کی خبر سامنے آنے پر امریکی حکام نے ان کی رہائی کے لئے اقدامات شروع کر دئیے تھے،امریکا کا کہناتھا کہ گرفتاری کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ لیبیا میں معمر قذافی کی حکومت ختم ہونے کے بعد عبوری حکومت ملک میں منظم اور فوج یا پولیس فورس نہیں بناسکی ہے۔

مزید خبریں :