Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
29 دسمبر ، 2013

تھری ڈی پرنٹر سے بنے گا مز یدار کھانا

 تھری ڈی پرنٹر سے بنے گا مز یدار کھانا

لندن…این جی ٹی…بر طانیہ میں ایسا تھری ڈی پر نٹر متعارف کر وایا گیا ہے جس کا استعمال صرف اور صرف کچن میں کھانا تیار کر نے کیلئے کیا جائے گا۔ Foodini نامی اس پر نٹر میں روشنا ئی کی جگہ اپنے من پسند کھانے کے سا رے اجزا ء ڈال دئیے جاتے ہیں جو منٹوں میں تیار ہو کر پر نٹرکے ذریعے ایک خا ص ترتیب سے پلیٹ میں منتقل ہو جاتے ہیں۔ مخصو ص نظا م کے ذریعے اس پر نٹر کو کھانے کے بارے میں ہدایات اس سے منسلک کمپیو ٹر کے تحت دی جاتی ہے جو نا صرف اوون یا چولہے کے بغیر آپ کیلئے مزیدار کھانا تیار کرکے پیش کر دیتا ہے بلکہ چاکلیٹ یا دوسرے اجزاء سے ڈیکوریشن بھی کر تا ہے۔بر طانیہ میں یہ فوڈ پر نٹر اگلے سال 2014ء میں عام فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :