Geo News
Geo News

پاکستان
29 دسمبر ، 2013

اسلام آباد ٹول :بس اور ٹرالر تصادم ،4افراد جاں بحق، 8 افراد زخمی

 اسلام آباد ٹول :بس اور ٹرالر تصادم ،4افراد جاں بحق، 8 افراد زخمی

اسلام آباد…موٹر وے اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب بس اور ٹرالر تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد ذخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی کہ سیمنٹ سے بھرے ٹرک سے ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آ گیا۔جس کے نتیجے میں4افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو پمز اسلام آباد اور سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا جا رہا ہے ۔

مزید خبریں :