29 دسمبر ، 2013
ڈربن…جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر جیک کیلس نے اپنے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میں سنچری بنالی۔ جیک کیلس نے بھارت کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز273 گیندوں کا سامنا کرکے 31 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔ٹیسٹ میچوں میں کیلس کی یہ 45 ویں سنچری ہے۔38 سالہ آل راؤنڈر کا یہ 166 واں ٹیسٹ ہے۔جیک کیلس دنیا کے 41 ویں بیٹسمین ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی ہے۔