Geo News
Geo News

صحت و سائنس
29 دسمبر ، 2013

وزیر صحت کا ایوب ڈسٹرک اسپتال ایبٹ آباد کا دورہ،غیر حاضر عملہ معطل

وزیر صحت کا ایوب ڈسٹرک اسپتال ایبٹ آباد کا دورہ،غیر حاضر عملہ معطل

ایبٹ آباد… وزیر صحت خیبر پختون خوا شوکت علی یوسفزئی نے ایوب ٹیچنگ اورڈسٹرک ہیڈ کوارٹر اسپتال ایبٹ آباد کا اچانک دورہ کیا، اور ڈیوٹی سے غیر حاضرڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ سمیت 5 ڈاکٹرز کو معطل کر دیا۔صوبائی وزیر صحت شوکت علی یوسفزئی نے ایوب ٹیچنگ اورڈسٹرک ہیڈ کوارٹر اسپتال ایبٹ آباد کا اچانک دورہ کیا اور ڈیو ٹی سے غیر حاضر ہونے پر ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ سمیت 5 ڈاکٹرز کو معطل کر دیا۔وزیر صحت نے اسپتال کے چیف ایگزیکٹیوکو 3 دن میں محکمانہ کارروائی کاحکم دیا۔معطل ہونے والوں میں ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر احسان ،ڈاکٹر بابر ،ڈاکٹر شیر ایوب اور لیڈی ڈاکٹر سمرین شامل ہیں۔

مزید خبریں :