29 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…وزیراعظم کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ وزیر اعظم نے کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کا تیسرا مرحلہ شروع کرنے کی منظوری دے دی،جس کے بعد رینجرز کو اسٹریٹ کرائمزکے خلاف بھی کارروائی کا اختیاردے دیا گیا ہے۔اجلاس میں وزیراعظم کوکراچی آپریشن پردی گئی بریفنگ کے بعداہم فیصلے کےئے گئے ،ذرائع کے مطابق رینجرزکواسٹریٹ کرائم کیخلاف بھی کارروائی کااختیاردیدیاگیا،اس سے پہلے یہ اختیار صرف پولیس کو حاصل تھاجبکہ مبینہ طورپرسنگین جرائم میں ملوث4ہزارافرادسے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے اور تیسرے مرحلے میں ہارڈکوراورشناخت شدہ ملزمان کیخلاف کارروائی کافیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔اجلاس میں گرفتارملزمان کوعدالتوں میں پیش کرنیکابھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔