Geo News
Geo News

پاکستان
29 دسمبر ، 2013

طاہر القادری مسلمہ جھوٹ کے سوداگر ہیں ،پر ویز رشید

طاہر القادری مسلمہ جھوٹ کے سوداگر ہیں ،پر ویز رشید

اسلام آباد… وفاقی وزیراطلاعات سینٹرپرویز رشید نے کہا ہے کہ سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری ایک مسلمہ جھوٹ کے سوداگر ہیں ، وہ ایسے اداکار ہیں جو آمریت کا انتظار کرتے ہیں جو اب پاکستان میں کبھی نہیں آئے گی،سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی لاہور میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی سے ٹیلی فونک خطاب کے ردعمل میں وفاقی وزیراطلاعات سینٹر پرویز رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طاہر القادری ایک مسلمہ جھوٹ کے سوداگر ہیں ، پاکستان میں سیلاب یا زلزلہ آتا ہے تو قادری سوداگر غائب ہوجاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب پاکستان میں دہشت گردی ہوتی ہے تو کنٹینر بابا خاموش ہوجاتے ہیں ،کنٹینر بابا نہ پہلے کامیاب ہوئے اور نہ اب ہوں گے۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا ایسے اداکار آمریت کے دور کا انتظار کرتے ہیں جو اب پاکستان میں کبھی نہیں آئے گی۔

مزید خبریں :