29 دسمبر ، 2013
پشاور…خیبرپختونخواحکومت نے کہاہے کہ بجلی کی تقسیم اور وصولی کے ساتھ پیسکو کا کنٹرول قبول نہیں۔بجلی کی پیداواری صلاحیت بھی صوبہ کودی جائے۔جیونیوزسے گفتگومیں خیبرپختونخواکے وزیراطلاعات شاہ فرمان نے کہا کہ صوبائی حکومت بجلی کی تقسیم اور وصولی کے ساتھ پیسکو کا کنٹرول قبول نہیں کرے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ بجلی کی پیداواری صلاحیت کا اختیار بھی خیبرپختونخوا کوملناچاہئے۔شاہ فرمان کاکہناتھاکہ ماضی کے تمام حکمران صوبہ کے وسائل سے فائدہ نہ اٹھاکر مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہوئے اوررینٹل پاور اور آئی پی پیز کے ذریعے کرپشن کی راہ ہموار کی گئی۔