29 دسمبر ، 2013
ڈھاکا…بنگلہ دیش کی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاء نے احتجاجی مارچ کل تک جاری رکھنے کااعلان کردیا۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ڈھاکہ میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگومیں بی این پی کی سربراہ نے احتجاجی ریلی میں توسیع کااعلان کیا۔ان کا کہنا تھا عوامی لیگ کی حکومت غیر قانونی ہے اور اسے حق نہیں کہ وہ حکمرانی کرے۔ سیکیورٹی حکام نے خالدہ ضیاء کو مارچ میں شرکت سے روکنے کے لیے ان کے گھر کے سامنے باڑھ لگا دی ہے۔جبکہ ہزاروں کی تعداد میں اپوزیشن کے حامی ملک میں پانچ جنوری کو ہونے والے عام انتخابات کے کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ سپریم کورٹ کے احاطے میں بھی حکومت اور اپوزیشن کے حامی وکلاء کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔