30 دسمبر ، 2013
پنجگور…پنجگور میں نامعلوم سمت سے دو راکٹ فائرکئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق پنجگور میں نامعلوم افراد نے قریبی پہاڑوں سے دو راکٹ فائر کئے جو ائیرپورٹ روڈ کے قریب کھلے میدان میں گرے،راکٹ گرنے سے زوردار دھماکے سنے گئے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔