31 دسمبر ، 2013
ابوظہبی …ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی بالرز کی شاندار بالنگ کے باعث سری لنکا کی ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہے اور چائے کے وقفے پر 167 رنز پر اس کے 8 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔میتھیوز57 اور ایرانگا12 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ جنید خان نے5اور بلاول بھٹی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرسری لنکا کوبیٹنگ کی دعوت دی ،کپتان مصباح الحق کا فیصلہ درست ثابت ہوا ، مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ 57 رنز پر گری جب کورونا رتنے 38 رنز بناکرجنید خان کی گیند پر اسد شفیق کو کیچ دے بیٹھے، اس کے بعد تو جیسے لائن لگ گئی اور مہمان ٹیم کی وکٹیں سوکھے پتوں کی مانند گرنے لگیں، سری لنکا کا کوئی بھی بیٹسمین پاکستانی بالنگ کو اعتماد سے نہ کھیل سکا اور صرف 82 کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم واپس پویلین لوٹ چکی تھی۔جنید خان نے 5اور بلاول بھٹی نے5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ احمدشہزاد اوربلاول بھٹی کوٹیسٹ کیپ دی گئی ہے،عمرگل مکمل فٹ نہ ہونیکی وجہ سے ٹیم کاحصہ نہیں۔پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پرمشتمل ہے۔خرم منظور،احمدشہزاد،محمدحفیظ،یونس خان،مصباح الحق،اسدشفیق،عدنان اکمل ، سعیداجمل،جنیدخان، راحت علی اوربلاول بھٹی۔پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپرسیریز کے تمام میچز براہ راست نشرکررہا ہے۔