29 مارچ ، 2012
کوئٹہ… کوئٹہ میں علی الصبح 6افراد کی ہلاکت کے خلاف مشتعل افراد کی جانب سے احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اسپنی روڈ پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا جبکہ ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون بھی زخمی ہوگئیں۔ بروری روڈ پر مشتعل مظاہرین نے ایک پولیس چوکی کو آگ لگادی ہے جبکہ متعدد مقامات پر ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی گئی ہے۔