21 جنوری ، 2012
لاس اینجلس… امریکا میں آدھے پاوٴنڈ کی چھوٹی سی بچی اسپتال میں 5 ماہ گزارنے کے بعد گھر کو روانہ ہوگئی۔ لاس اینجلس میں پیدا ہونے والی یہ بچی ابھی صرف 9.5 اونس یعنی صرف آدھے پاوٴنڈ کی ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق اب اس کی طبیعت بہتر ہے۔ پیدائش کے وقت بچی کا وزن دو آئی فون کے برابر تھا۔ ڈاکٹرزکا کہناہے کہ آئندہ 6 سال تک بچی کی صحت کا جائزہ لیا جائیگا اور اس کی جسمانی اور ذہنی صحت کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔