پاکستان
29 مارچ ، 2012

سپریم کورٹ :رکوڈک کیس کی سماعت 4اپریل تک ملتوی

سپریم کورٹ :رکوڈک کیس کی سماعت 4اپریل تک ملتوی

اسلام آباد… چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ رکوڈک کیس میں ٹھیتیان کاپر کمپنی آسٹریلیا کوایک بار پھر نوٹس بجھوایا گیا لیکن ان کا کوئی نمائندہ پیش نہیں ہوا۔ اسلام آباد میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے رکوڈک کیس کی سماعت کی ، عدالت کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پر ایک مرتبہ پھر ٹھیتیان کاپر کمپنی آسٹریلیا کو نوٹس جاری کیے گئے تھے جو انہیں پہنچا بھی دیئے گئے لیکن ان کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا، عدالت نے مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :