Geo News
Geo News

پاکستان
03 جنوری ، 2014

گھریلو ملازمہ کا قتل،مکان مالک کی بیوی نے تشددکااعتراف کر لیا

گھریلو ملازمہ کا قتل،مکان مالک کی بیوی نے تشددکااعتراف کر لیا

لاہور…لاہور میں تشدد سے ہلاک ہونے والی دس سالہ گھریلو ملازمہ کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مالک مکان کی بیوی نے معصوم بچی پر تشدد کا اعتراف کر لیا۔پولیس کے مطابق عسکری نائن کے ایک گھر میں کام کرنے والی دس سالہ ارم کو مردہ حالت میں سروسز اسپتال لایا گیا۔ اس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔پولیس نے گھر کے مالک الطاف، اس کی اہلیہ ناصرہ اور بیٹے عامر کو گرفتار کر لیا۔ملزمہ ناصرہ نے بچی پر 30 ہزار روپے چوری کا الزام لگاتے ہوئے تشدد کا اعتراف کر لیا۔ارم کا تعلق اوکاڑہ سے ہے، اس کی والدہ زبیدہ کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس نے وہ پائپ اور رسے بھی برآمد کر لئے جن کے ذریعے معصوم ارم کو قتل کیا گیا۔ بچی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جو اسے تدفین کے لئے اوکاڑہ لے گئے۔

مزید خبریں :