03 جنوری ، 2014
کراچی…مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ نے حیدرآباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے جلسے سے خطاب کے حوالے سے جیو نیوز سے گفت گو میں کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو الطاف حسین کے بیان پر افسوس ہوا ہے اور ان کی دل آزاری ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سمجھ میں نہیں آتا الطاف حسین نے اچانک یہ مطالبہ کیوں کردیا۔