Geo News
Geo News

پاکستان
03 جنوری ، 2014

الطاف حسین کا بیان ملک توڑنے کی دھمکی ہے، ترجمان تحریک انصاف

الطاف حسین کا بیان ملک توڑنے کی دھمکی ہے، ترجمان تحریک انصاف

لاہور…تحریک انصاف پاکستان نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے جلسے کے دوران خطاب کے حوالے سے ان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے ملک توڑنے کی براہ راست دھمکی قرار دیا ہے۔ تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سندھ ہی نہیں پاکستان کی تقسیم کے بھی خواب دیکھ رہے ہیں،برطانوی حکومت الطاف حسین کے بیانات کا نوٹس لے۔

مزید خبریں :