Geo News
Geo News

پاکستان
04 جنوری ، 2014

سوتیلے باپ نے بیٹیوں پر تیزاب پھینک دیا،مقدمہ درج

 سوتیلے باپ نے بیٹیوں پر تیزاب پھینک دیا،مقدمہ درج

قصور…پتوکی میں سوتیلے باپ نے بیٹیوں پر تیزاب پھینک دیا،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔تیزاب پھینکنے والے ملزم قاری اسلم کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔لڑکیوں کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم اسلم اپنے ذہنی معذور بیٹے کی شادی15سالہ سوتیلی بیٹی سے کرنا چاہتا تھا،انکار پر ملزم نے2سوتیلی بیٹیوں پر تیزاب پھینک دیا۔واقعے کے بعد سے دونوں بہنیں لاہور کے جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

مزید خبریں :