کاروبار
29 مارچ ، 2012

کے ایس ای 100 انڈیکس اتار چڑھاوٴ کا شکار، 13500 کی سطح برقرار

کے ایس ای 100 انڈیکس اتار چڑھاوٴ کا شکار، 13500 کی سطح برقرار

کراچی … کراچی اسٹاک ایکس چینج میں 2 دن کی تیزی کے بعد آج کاروباری سرگرمیاں اتار چڑھاوٴ کا شکار نظر آئیں تاہم انڈیکس نے 13ہزار 500 پوائنٹس کی سطح کو برقرار رکھا۔ جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس دوران ٹریڈنگ 13 ہزار 643 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا مگر کیپٹل گین ٹیکس پر صدارتی آڑڈیننس کے اجراء میں تاخیر کی اطلاعات پر سرمایہ کاروں نے شیئرز کی فروخت کو ترجیح دی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 16 پوائنٹس کمی کے بعد 13 ہزار 559 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 34کروڑ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام لفراج سیمنٹ کے شیئرز میں ہوا جس کی قیمت 57 پیسے اضافے کے ساتھ 4 روپے 38 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 34 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 11 ہزار 938 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اتار چڑھاوٴ کا یہ سلسلہ جمعہ کو بھی برقرار رہ سکتا ہے۔

مزید خبریں :