کاروبار
29 مارچ ، 2012

زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، 16 ارب 44 کروڑ ڈالر ہوگئے

زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، 16 ارب 44 کروڑ ڈالر ہوگئے

کراچی … ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 4 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 23 مارچ کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 4 کروڑ 63 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 16 ارب 44 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے پاس 11 ارب 76 کروڑ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 67 کروڑ ڈالرموجود ہیں۔

مزید خبریں :