29 مارچ ، 2012
کراچی … نیشنل ریفائنری آئل پائپ لائن کی مرمت کے بعد سپلائی بحال کردی گئی۔ آج صبح 8 بجے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نیشنل ریفائنری کی پائپ لائن میں لیکیج کے باعث تیل خارج ہونے لگا تھا، یہ بجلی پیدا کرنے والے ایندھن فرنس آئل کی پائپ لائن ہے اور ریفائنری سے اس پائپ لائن کے ذریعے کیماڑی میں تیل کمپنیوں کے اسٹوریج کو تیل فراہم کیا جاتا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق نیشنل ریفائنری یومیہ 700 سے 800 ٹن فرنس آئل کی پیداوار کرتی ہے جس میں سے تقریباً نصف لبریکنٹ میں استعمال ہوتا ہے جبکہ بقیہ تیل کمپنیوں کو پائپ لائن کے ذریعے کیماڑی فراہم کر دیا جاتا ہے۔