06 جنوری ، 2014
کراچی…غربت میں بیماری کسی امتحان سے کم نہیں، علاج کے لئے رقم کی ضرورت اور کوئی امید کی کرن نہ نظر آئے پھربھی چہرے پر اداسی نہ ہو ،کراچی کی آنا ایپلاسٹک اینیمیا کی بیماری میں مبتلا ہے مگر ہمت نہیں ہاری ۔ایپلاسٹک اینیمیا aplastic anemia کی بیماری کے علاج کے لئے کثیر رقم درکار ہے اور کوئی ذریعہ نہیں ہے،ماں باپ بیٹی کی بیماری سے اداس ہیں اور ہر لمحہ اسکی صحت یابی کے لئے دعا گو رہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جتنا بن پایا علاج کرایا ،پر اب بون میرو ٹرانسپلاٹ کے لئے مزید کی سکت نہیں۔ماں باپ کا سہارا بننے اور آگے پڑھنے کی آس لئے آنا ابھی زندگی جینا چاہتی ہے، فراغت سے کتراتی 23 سالہ آنا کاحوصلہ بلند ہے۔صحت یاب زندگی کی خواہش مند آنا اپنی بیماری سے جنگ لڑ رہی ہے پر ناامید نہیں اس کی بیماری کا علاج بھی ممکن ہے بس اسے انتظار ہے تو کسی مسیحا کا ۔