07 جنوری ، 2014
پارا چنار…لوئر کرم ایجنسی کے علاقے صدا کی فروٹ منڈی میں دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکا اس وقت کیا گیا جب صدا کی فروٹ منڈی میں بیوپاریوں کا رش تھا۔ دھماکے کی زد میں آکر 7 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال صدا منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے کے بعد پولیٹیکل حکام نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔