29 مارچ ، 2012
لندن …دنیا کی تر قی یا فتہ قومو ں میں شا مل ہو نے کے باجوود لا کھوں بر طا نو ی باشندے لکھنا پڑ ھنا نہیں جا نتے جس کا انکشا ف World Literacy Foundationکی ایک حا لیہ رپو رٹ میں کیا گیا ہے ۔ اس رپو رٹ کے مطا بق اسّی لا کھ سے زائد بر طانو ی شہر ی درست طر یقے سے لکھنا پڑھنا نہیں جا نتے اور بیشتر افراد نوکر ی کے لیے ایک منا سب در خواست لکھنے کی بھی صلا حیت نہیں رکھتے ۔ اس خراب صو رتحال کا ذمہ دار بر طا نیہ کے نظا م ِ تعلیم کو ٹہر ایا گیا ہے جس سے گز رکر آ نے والے نو جو انوں کی ایک بڑ ی تعداد دو اؤں کا لیبل پڑ ھنے اور چیک بُک استعمال کر نے کے قابل بھی نہیں ہے۔