08 جنوری ، 2014
دبئی…پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے دبئی میں شروع ہوگا ،میچ جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا،ابوظہبی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا، جہاں بولرز کی کارکردگی اچھی رہی اوربیٹنگ بھی خوب ہوئی لیکن سری لنکن کپتان میچ بچانے میں کامیاب ہو گئے۔دوسرے ٹیسٹ کے لیے دونوں ٹیمیں بھرپور انداز میں تیاریاں کر رہی ہیں۔دبئی ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں میں تبدیلیاں تو ضرور ہوں گی،لیکن مقابلہ جم کر ہو گا اور آپ یہ میچ بھی پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیوسوپر پربراہ راست دیکھ سکیں گے۔