Geo News
Geo News

کھیل
08 جنوری ، 2014

دبئی ٹیسٹ :سری لنکا کیخلاف پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 165 رنزپر ڈھیر

دبئی ٹیسٹ :سری لنکا کیخلاف پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 165 رنزپر ڈھیر

دبئی…دبئی ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی ٹیم 165 رنزپر ہی ڈھیر ہو گئی،شارجہ کے سنچری میکرز بھی ناکام ہو گئے ،صرف خرم منظور ہی 73 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے ۔آس پاس سے گذرتی گیندوں سے چھیڑ چھاڑ پاکستانی بلے بازوں کو مہنگی پڑی۔سری لنکا کی جانب سے ہیراتھ اور پرادیپ نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لکمال اور ایرنگا نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جیو سوپر دبئی سے یہ میچ براہ راست نشر کر رہا ہے۔

مزید خبریں :