08 جنوری ، 2014
دبئی…پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی۔ پوری ٹیم 165رنز پر ڈھیر ہوگئی جواب میں سری لنکا نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 1 وکٹ کے نقصان پر 57 رنز بنالئے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا کیونکہ تجربے کار بیٹسمین یونس، مصباح، حفیظ سری لنکن پیس اٹیک کا سامنا نہ کرسکے۔ اوپنر خرم منظور 73رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سری لنکا کے نوان پردیپ اور رنگانا ہیراتھ 3، 3وکٹ کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔ پاکستان کو 108رنز کی برتری حاصل ہے۔ یہ میچ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کررہا ہے۔