08 جنوری ، 2014
آواران…وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں حالات کی بہتری کی صلاحیت رکھتے ہیں، ابتدائی اقدامات سے بہتری آئی ہے آئندہ مزید بہتری کی جانب جائیں گئے، یہ بات انھوں نے زلزلہ سے متاثرہ ضلع آواران کے دورے کے موقع پر کہی۔ ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا تھا کہ آواران میں زلزلہ متاثرین کی بحالی اور قیام امن صوبائی اور وفاقی حکومت کیلئے ایک امتحان ہے ،حکومت مشکل گھڑی میں آواران کے عوام کا ساتھ نہیں چھوڑے گی اور آخری مصیبت زدہ شخص کی بحالی تک بھر پور کردار ادا کریگی۔ انھوں نے دعویٰ کیاکہ آو ا ران کے زلزلہ متاثرین کیلئے گھروں کی تعمیراتی کام جلد شروع کردیا جا ئیگا اس کیلئے تمام تر معاملات پر غور کر لیا گیا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے مز ید کہاکہ صوبائی حکومت صوبے کے حالات اور امن وامان برقرار رکھنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اسکا عملی مظاہرہ حکومت کے ابتدائی چھ ماہ ہیں جن میں مکمل طور پر نہیں لیکن ماضی کے مقابلے میں کافی حد تک بہتری آئی ہے۔